ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اپنی اہلیہ کو چھوڑ کر غیر ملک جانے والوں کی نہیں ہوگی اب خیر،ضبط ہوگی املاک

اپنی اہلیہ کو چھوڑ کر غیر ملک جانے والوں کی نہیں ہوگی اب خیر،ضبط ہوگی املاک

Wed, 14 Feb 2018 12:33:45    S.O. News Service

نئی دہلی،17؍فروری(ایس او نیوز؍ایجنسی) آپ نے کئی بار یہ سنا ہوگا کہ غیر رہائشی ہندستانی(این آر آئی)ہندستان آکر شادی کرتا ہے لیکن کئی معاملے ایسے ہوتے ہیں جہاں شادی کے فورا بعد ہی وہ اپنی اہلیہ کو چھوڑ کر غیر ملک چلے جاتے ہیں لیکن اب حکومت جلد ہی ایسے ملزموں کے خلاف ایکشن لینے کی تیاری میں ہے۔ذرائع سے ملی جانکاری کے مطابق حکومت اب ایسے این آر آئی پر لگام لگانے کیلئے جلد ہی ایک قانون لانے والی ہے۔اس قانون کے تحت ایسے معاملوں میں شوہر یا اس کے رشتہ داروں کی املاک ضبط کی جائیگی۔عام طور پر سول معاملوں میں املاک ضبط کی جاتی ہےجس سے متاثرکو اقتصادی مدد دی جا سکے۔

منسٹری آف ویمن اینڈ چائلڈ ڈیولپمنٹ نے میڈیا کو بتایا کہ رشتہ داروں کی املاک کوضبط کرنے کے دستاویز تیار ہیں اور جلد اسے قانون کا روپ دیا جائیگا۔

حالیہ اعدادو شمار پر نظر ڈالیں تو یکم جنوری 2015سے نومبر 30،2017کے درمیان وزارت خارجہ کو این آرآئی خواتین کی 3،328شکایتیں ملی ہیں۔جس میں عام طور پر ہراسانی ،جہیز کی مانگ جنسی استحصال اور پوسٹ مارٹم ضبطی کا معاملہ سامنے آیاہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال منسٹری آف ویمن اینڈ چائلڈ ڈیولپمنٹ وزیر مینکا گاندھی نے کہا تھا "سبھی شادیوں کے رجسٹریشن کو منسٹری آف ویمن اینڈ چائلڈ ڈیولپمنٹ کی ویب سائٹ سے جوڑا جائیگا"۔

این آر آئی شوہر پر لگام لگانے کیلئے حکومت نے کئی فیصلے لئے ہیں۔مثلا اگر کسی این آر آئی شوہر کے خلاف شکایت درج ہوئی تو اس کا پاسپورٹ بھی رد کر دیا جائیگا۔کچھ ریاستوں میں شادی کے رجسٹریشن کو لازمی کیا گیا ہے لیکن زیادہ تر ریاستوں میں ایسا نہیں ہے۔


Share: